ڈی جی آئی ایس پی آر نے محتاط زبان استعمال کی ہے: خواجہ آصف

ڈی جی آئی ایس پی آر نے محتاط زبان استعمال کی ہے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جن لوگوں کی زبان سے شہداء بھی محفوظ نہیں، وہ کس منہ سے شکایت کرتے ہیں۔

 ان کی شناخت پاکستان دشمن ہے اور اس مٹی کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں۔ خواجہ آصف نے یہ بات سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی محتاط زبان کی بھی تعریف کی۔خواجہ آصف نے بانی تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے دوران بھی وہ اور ان کی پارٹی پاکستان کے حق میں صحیح کردار ادا نہیں کر سکے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بانی پی ٹی آئی کس طرح اپنے آپ کو پاکستانی کہلواتے ہیں، جبکہ بھارت کے خلاف جنگ کے دوران کچھ لوگوں نے ملکی مفاد میں آواز نہیں اٹھائی۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سیاست کرنا ہو تو کریں، مگر شہداء کے حق میں آواز بلند کریں، دہشت گردوں کی حمایت نہ کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی سرزمین اور غیرت کو کسی صورت للکارا نہیں جا سکتا۔خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کی بہن پر بھی تنقید کی اور کہا کہ بھارتی میڈیا سے جو بات انہوں نے کی، کوئی بھی پاکستانی نہیں کر سکتا۔