بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا شخص گنگا رام ہسپتال میں چل بسا، حادثے میں زخمی خاتون دم توڑ گئی
فیکٹری ایریا والٹن روڈ ،کوٹ لکھپت ،گیامانگا منڈی بائی پاس کے قریب سے 3 لاشیں برآمد ، مردہ خانے منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر لاہور میں مختلف واقعات کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ایدھی ترجمان کے مطابق سول لائنز کے علاقہ میں بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا شخص گنگا رام ہسپتال میں چل بسا، متوفی کی عمر 60 سال کے قریب ہے، موقع پر شناخت نہ ہو سکی،باغبانپورہ میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون سروسز ہسپتال میں دم توڑ گئی، متوفیہ کی 65 سالہ صفوراں بی بی کے نام سے شناخت، سڑک پار کرتے تیز رفتار گاڑی کی زد میں آئی تھی،فیکٹری ایریا والٹن روڈ پر فٹ پاتھ سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی کوٹ لکھپت کے علاقہ میں سڑک کنارے 60 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیامانگا منڈی بائی پاس کے قریب 70 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی متوفی نشے کا عادی تھا، ہلاکت بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی،پولیس کارروائی کے پیش نظر پانچوں لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔