لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکلومت میں مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے ترجمان ایدھی کے مطابق نواب ٹاون میں ایمپوریم مال کے قریب 35 سالہ خاتون مردہ حالت میں پائی گئی متوفیہ کی شناخت 35 سالہ رضیہ بی بی کے نام سے ہوئی،جوہر ٹاؤن میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا متوفی کی شناخت 16 سالہ اسامہ علی کے نام سے ہوئی، سکردو کا رہائشی تھاگارڈن ٹاؤن میں برکت مارکیٹ کے قریب فٹ پاتھ سے 25 سالہ نوجوان مردہ حالت میں پایا گیامتوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے،سر دست شناخت نہ ہو سکی، راوی روڈ میں چوکی سبزی منڈی کے علاقہ میں دل کا دورہ پڑنے سے راہ گیر جاں بحق ہوگیامتوفی کی شناخت 50 سالہ الیاس کے نام سے ہوئی،کوٹ لکھپت میں فیروز پور روڈ پر سڑک کنارے سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی متوفی کی عمر 28 سال کے قریب ہے، بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے،پولیس کارروائی کے بعد تمام میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں،پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی