لاہور(کرائم رپورٹر) مختلف واقعات کے نتیجے میں5افراد جاں بحق ہوگئے ترجمان ایدھی کے مطابق میاں میر ہسپتال گیٹ کے قریب 60 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیاگجر پورہ سے ایک شخص بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا ہسپتال میں دم توڑ گیامتوفی کی شناخت 65 سالہ سرفراز کے نام سے ہوئی،پرانا کاہنہ میں نشے کا عادی نوجوان مردہ حالت میں پایا گیامتوفی کی عمر 25 سال کے قریب ہیموقع پر شناخت نہ ہو سکی،باغبانپورہ میں شالامار باغ کے قریب نشے کے عادی 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی لوئر مال آؤٹ فال روڈ کے قریب نشے کی زیادتی کے باعث ایک شخص جان سے گیامتوفی کی شناخت وزیر مسیح کے نام سے ہوئی، ساندہ کا رہائشی تھا۔