راوی روڈ پولیس نے دو ملزم دھر لئے

لاہور (کرائم رپورٹر) راوی روڈ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق پہلی کارروائی میں منشیات فروش ملزم شہباز کے قبضہ سے ایک ہزار گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی۔ دوسری کارروائی میں پابندی کے باوجود اسلحہ لے کر گھومنے والے ملزم غلام عباس کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔دونوں ملزمان کو مختلف مقامات سے حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے ایس ایچ او شبیر اعوان اور ان کی ٹیم کی مؤثر کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ انسدادِ جرائم کے حوالے سے کارروائیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ پولیس کی یہ کارروائیاں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پولیس کے تعاون سے مشتبہ افراد کے خلاف فوری اطلاع دیں تاکہ جرائم کی وارداتوں کو روکا جا سکے۔