پنجاب اور دیگر ٹیموں کی شاندار کارکردگی پر ایمرجنسی سروسز میں اعزازات تقسیم
لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی وزیر برائے ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے انٹرنیشنل والنٹیئر ڈے سرٹ چیلنج 2025 میں جیتنے والی ٹیموں کو سرٹ آف دی ایئر 2025 بننے پر مبارکباد پیش کی۔ تقریب ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں منعقد ہوئی، جس میں ملتان کی کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے پہلی، ٹوبہ ٹیک سنگھ نے دوسری جبکہ چائنہ اور گجرات کی ٹیمیں تیسری پوزیشن حاصل کیں۔ انہوں نے پاکستان بھر سے شامل 61 والنٹیئر ٹیموں بشمول 13 خواتین ٹیموں کو خراج تحسین پیش کیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ والنٹیئرازم انسانیت کی خدمت کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، اور ریسکیو 1122 طلبہ کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کر رہا ہے تاکہ نوجوان تربیت اور کیریئر میں ترقی حاصل کریں۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے بتایا کہ تربیت یافتہ شہری ایمرجنسی یا ڈیزاسٹر میں زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، اور ریسکیو 1122 اب تک 1 کروڑ 90 لاکھ متاثرین کو بروقت رسپانس فراہم کر چکا ہے۔ تقریب میں فاتح ٹیموں کو نقد انعامات اور ٹرافیاں بھی دی گئیں، جبکہ بین الاقوامی مہمانوں نے والنٹیئرز کی خدمات کو سراہا۔