لاہور(کرائم رپورٹر)رنگ محل کے علاقے میں گزشتہ روز شہری کے پراسرار طور پر پلازے سے گر کر ہلاک ہونیوالے واقعہ کا مقدمہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت درج کر لیا مقدمہ مقتول کے بھائی کے بیان پر درج ہوا مقدمہ مدعی کا کہنا ہے کہ میرے بھائی کو سی آئی اے اچھرہ پولیس کچھ دنوں سے دھمکا رہی تھی سی آئی اے اچھرہ کی ایماء پر نامعلوم افراد نے میرے بھائی کو پلازہ سے دھکا دیا یاد رہے کہ رنگ محل کے علاقے میں گزشتہ روز شادباغ کا رہائشی 45 سالہ اعجاز پلازے کی چھت سے نیچے گرکر ہلاک ہوگیاتھا اعجاز سونار کی دکان میں کام کرتا تھا۔لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ اعجاز کو پولیس نے پلازے سے نیچے پھینک کر قتل کیا ہے۔ورثاء کے مطابق پولیس چوری کے جھوٹے الزام پر گزشتہ چند روز سے اعجاز کو تنگ کررہی تھی۔گزشتہ روز پولیس اسے پکڑنے آئی اور پولیس نے اسے پلازے کی چھت سے نیچے دھکا دے دیا۔جس سے وہ نیچے گرنے سے موقع پر ہلاک ہوگیا ہے۔اعجاز کی ہلاکت پر ورثاء اور اہل علاقہ پولیس کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے رنگ محل چوک میں اعجاز لاش رکھ کرشدید احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس اعجاز کی قاتل ہے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کرتی رہی۔پولیس کے مطابق واقعہ کے حوالے سے قانونی کارروائی جاری ہے۔