جنوبی کوریا کے آرمی چیف نے استعفیٰ دینے کی پیشکش کردی

ہم فوج کے پیشہ وارانہ کاموں میں ماہر ہیں ‘فوجی حکومت میں ماہر نہیں ہیں: آرمی چیف
سیئول(آئی این  پی) ملک میں مارشل لا کی کوشش کے معاملے پر جنوبی کوریا کے آرمی چیف نے استعفی دینے کی پیشکش کردی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریاکیآرمی چیف پارک آن سو نے  مارشل لا کی کوشش کے معاملے استعفی دینے کی پیشکش کی ہے، پارک جنوبی کوریا کے مارشل لا ایڈمنسٹریٹر تھے مگر انہوں نے  پارلیمنٹ کو بتایا کہ ان کا صدر کے مارشل لا نافذ کرنے کے اعلان سے معمولی سا تعلق تھا۔ آرمی چیف پارک آن سو نے کہا کہ ہم فوج کے پیشہ ورانہ کاموں میں ماہر ہیں اور ہم مارشل لا (فوجی حکومت)میں ماہر نہیں ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر صدر کو مارشل لا لگانے کی تجویز دینے والے کوریاکے وزیردفاع کا استعفی بھی منظور کرلیا گیا ہے۔