سندھ کے سرکاری و نجی سکولوں میں ہفتے کی چھٹی بحال

کراچی(آئی این پی ) حکومت سندھ نے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں ہفتے کے روز کی تعطیل بحال کردی۔ فیصلے کے تحت تدریسی اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ تعلیمی سرگرمیاں مثر انداز میں جاری رہ سکیں۔یہ فیصلہ سندھ حکومت کے کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد اور دستیاب وسائل کے مثر استعمال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل پیر تا جمعہ 5 دن ہوگا، فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سندھ بھر کے تمام سرکاری اسکول ہفتے کے روز بھی کھلے رہیں گے۔