کشمیر کے شہداء کو خراج، بھارت کے غیرقانونی اقدام کی مذمت کی گئی
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب سیف سٹیز ہیڈکوارٹر میں یومِ استحصالِ کشمیر کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور جدوجہدِ آزادی کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ سیف سٹی افسران و عملے نے نشستوں سے کھڑے ہو کر کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق اتھارٹی میں پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ بھارت کے 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اور غیر قانونی اقدام کی شدید مذمت کی گئی۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو سلام پیش کرتی ہے۔ یومِ استحصالِ کشمیر پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں جاری تقریبات اور ریلیوں کی سیف سٹی کیمروں سے نگرانی جاری ہے۔