شیخ وقاص اکرم اسمبلی رکنیت خطرے میں

 چالیس دن تک غیر حاضری پر شیخ وقاص کی نشست کو خالی قرار دیا جاسکتا ،سپیکر کی وارننگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ شیخ وقاص اکرم بغیر رخصت کے چالیس دن سے زائد غیر حاضر ہیں، آرٹیکل 64 کے تحت ایسے رکن کی نشست کو خالی قرار دیا جاسکتا ہے۔ قومی اسمبلی میں ریمارکس دیتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ کوئی رکن قومی اسمبلی چالیس دن تک غیر حاضر ہو تو سپیکر ایوان کے نوٹس میں لاتا ہے۔سپیکر نے کہا کہ آرٹیکل چونسٹھ کے تحت ایسے رکن کی نشست کو خالی قرار دے سکتا ہے۔