حماس کی غزہ میں نئی حکومت سے علیحدگی کا اعلان

حماس کی غزہ میں نئی حکومت سے علیحدگی کا اعلان

ویب ڈیسک: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ پٹی میں تشکیل دی جانے والی آئندہ حکومتی انتظامیہ سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔

حماس کے ایک سینئر رہنما، جنہوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کی، نے بتایا کہ تنظیم اب نہ گزرگاہوں کی نگرانی کرے گی اور نہ ہی امدادی نظام سنبھالے گی۔رہنما کا کہنا تھا کہ غزہ کی گزرگاہیں حماس کے لیے ترجیح نہیں ہیں، اور نہ ہی انہیں غزہ کی داخلی گزرگاہوں پر قبضہ کرنے یا اقتدار کے لالچ میں ہے۔ ان کا مقصد فلسطینی عوام کا تحفظ اور سلامتی ہے۔مزید برآں، انہوں نے یہ بھی تصدیق کی کہ حماس نئی حکومتی انتظامیہ میں کسی قسم کا حصہ نہیں لے گی۔ اس بیان کے ذریعے حماس نے اپنی غیر جانب داری اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا ہے، اور موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں اپنی پوزیشن واضح کی ہے۔