اتر پردیش: سڑکوں پر نماز کی پابندی: وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ

اتر پردیش: سڑکوں پر نماز کی پابندی: وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ

بھارت میں ہندو انتہا پسند رہنما اور اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حالیہ بیانات نے ایک بار پھر سیاسی کشیدگی پیدا کر دی ہے۔

 ان کے ریمارکس مسلمانوں کے خلاف سخت اور تنقیدی قرار دیے جا رہے ہیں، جس پر مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔یوگی آدتیہ ناتھ نے آسام میں ایک عوامی خطاب کے دوران دعویٰ کیا کہ ان کی جماعت، بھارتیہ جنتا پارٹی، ریاست کو مبینہ “دراندازوں” سے پاک کر سکتی ہے اور اس سلسلے میں کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے خاص طور پر اتر پردیش کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں سڑکوں پر نماز کی اجازت نہیں دی جاتی اور عبادت گاہوں میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندیاں عائد ہیں۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ انتخابات کے قریب آنے کے ساتھ ساتھ اس نوعیت کے بیانات میں اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور پر ویسٹ بنگال، آسام اور دیگر ریاستوں میں، جو نہ صرف انتخابی ماحول کو کشیدہ کر سکتے ہیں بلکہ مختلف کمیونٹیز کے درمیان تنازعے کو بھی ہوا دے سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق اس طرح کے بیانات سماجی ہم آہنگی اور امن و امان کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، جبکہ انسانی حقوق کے گروپ بھی اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ سیاسی رہنماؤں کو اپنے بیانات میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ فرقہ وارانہ تشدد یا نفرت انگیز ماحول پیدا نہ ہو۔