ناکہ بندی پر روکا تو مشکوک موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی ، ملزم عظمت جوابی کارروائی میں مارا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی چوہنگ کا مبینہ پولیس مقابلہ ایک ملزم ہلاک دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ذرائع پولیس کے مطابق ہلاک شدہ ملزم عظمت علی نارووال کا رہائشی تھا واقعہ ڈیفنس موڑ پر پیش آیا، جہاں سی سی ڈی نے ناکہ بندی کر رکھی تھی اور مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیاملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد دونوں جانب سے جوابی فائرنگ ہوئی۔ فائرنگ کے دوران ایک ملزم موقع پر ہلاک اور دوسرا فرار ہو گیاسی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک شدہ ملزم متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں اشتہاری تھا اور اس کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے۔پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی