20 سالہ قربان کی لاش گلی سے ملی،والد کی مدعیت میں مقدمہ درج ،تحقیقات کا آغاز ،ملزموں کی تلاش شروع
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ جنوبی چھائونی کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 20 سالہ قربان کے نام سے ہوئی جسکی لاش گلی سے خون میں لت پت ملی۔ واقعہ کے بعد فوری موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوئوں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا اور ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا،اس حوالیسے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ ملزموں کی شناخت کی جا سکے۔