عالمی تنازعات پر بے حسی کا مظاہرہ نہ کیا جائے، پوپ لیو

 بداعتمادی اور خوف نے ہمارے درمیان تعلقات کو جنگ اور ناانصافی کی وجہ سے متاثر کیا
روم(آئی این پی )کیتھولک مسیحی افراد کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہار دہم نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے تنازعات پر بے حسی نہ دکھائیں اور امن کے لیے کام کریں۔سینٹ پیٹرز بیسیلیکا میں ایسٹر کی تقریب سے خطاب میں پوپ نے کہا کہ بداعتمادی اور خوف نے ہمارے درمیان تعلقات کو جنگ اور ناانصافی کی وجہ سے متاثر کیا ہے۔پوپ نے اپنے خطاب کے دوران کسی تنازع کا نام لے کر ذکر نہیں کیا، تاہم وہ اس سے قبل صدر ٹرمپ اور عالمی رہنماں پر زور دیتے رہے ہیں کہ وہ تنازعات کو پھیلنے سے روکیں۔یاد رہے کہ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیٹھ نے ایران پر حملوں کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی جس پر عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے اختلاف کیا ہے۔