سابق ایس ایچ او تھانہ قبولہ کی ضمانت منظور

پاکپتن (خصوصی رپورٹ) عدالت نے سابق ایس ایچ او تھانہ قبولہ چودھری وقاص احمد کی ضمانت منظور کر لی، جوڈیشل مجسٹریٹ حماد رضا نے مقدمہ میں پیش کئے گئے سابق ایس ایچ او چودھری وقاص احمد کی ضمانت دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔عدالت سے پولیس تھانہ قبولہ کی جانب سے 14 یوم جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ سابق ایس ایچ او تھانہ قبولہ کے خلاف شہری کو مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے پر مقدمہ درج ہوا تھا۔