ملزم اینٹی کرپشن مقدمہ میں 1 سال سے اشتہاری تھا، کل عدالت پیش کیا جائیگا
پاکپتن(خصوصی رپورٹ)اینٹی کرپشن حکام کی بڑی کارروائی، سابق ایس ایچ او تھانہ قبولہ ریٹائرڈ سب انسپکٹر کو گرفتارکرلیا گیا۔ ملزم اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں ایک سال سے اشتہاری تھا۔ محمد اسلم نے سرکاری کاغذات غائب کر دئیے تھے جس پر ملزموں کیخلاف ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے محرر اور دیگر پولیس ملازمین کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا تھا۔سابق ایس ایچ او محمد اسلم مقدمہ درج ہونے کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔ملزم کو کل عدالت پیش کیا جائے گا۔