راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے بارے میں گردش کرنے والی خبروں کی وضاحت کی۔
علیمہ خان کے مطابق، عمران خان نے بتایا کہ ان کے کانوں میں معمولی مسئلہ تھا جو بڑا ایشو نہیں، اور آنکھوں میں تکلیف کے بارے میں ڈاکٹرز نے دوائی تجویز کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور انہیں کوئی شکایت نہیں۔مزید برآں، علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے سیلاب کی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا اور لوگوں کی فصلوں کے نقصان پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ سب کو مل کر سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہیے۔