اے آئی سے تیار کردہ تصاویر پر یامی گوتم کا واضح مؤقف

اے آئی سے تیار کردہ تصاویر پر یامی گوتم کا واضح مؤقف

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم نے میڈیا سے اپنی تصاویر میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تبدیلی یا بہتری نہ کرنے کی درخواست کردی۔

فلم ’حق‘ کی اداکارہ یامی گوتم نے انسٹاگرام پر میڈیا کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تقریبات کے دوران لی گئی ان کی تصاویر کو اے آئی کے ذریعے تبدیل یا بہتر کرنے سے گریز کیا جائے۔یامی گوتم نے کہا کہ ان کی تصاویر اصل حالت میں استعمال کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کی رضامندی اور علم کے بغیر اے آئی کے ذریعے اس کی تصویر یا حلیے میں تبدیلی نہیں کی جانی چاہیے۔اداکارہ نے میڈیا سے درخواست کی کہ ان کی اس خواہش کا احترام کیا جائے اور تصاویر کو بغیر مصنوعی تبدیلی کے شائع کیا جائے۔واضح رہے کہ یامی گوتم کی یہ درخواست ان کی نئی فلم ’نئی نویلی‘ کی تشہیری مہم کے دوران سامنے آئی ہے، جو 16 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔