حفصہ بٹ کی کھل کر گفتگو، شوہر کے انتخاب پر واضح مؤقف اختیار کر لیا

حفصہ بٹ کی کھل کر گفتگو، شوہر کے انتخاب پر واضح مؤقف اختیار کر لیا

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل حفصہ بٹ نے حالیہ پوڈکاسٹ میں اپنے ہونے والے شوہر کے حوالے سے پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔

 اداکارہ نے نہ صرف انڈسٹری، تعلیم، اور کیریئر کے حوالے سے گفتگو کی بلکہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کچھ اہم نکات بھی عوام کے ساتھ شیئر کیے۔پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حفصہ بٹ نے بتایا کہ ان کا ایک واضح مطالبہ ہے کہ ان کا ہونے والا شوہر شراب نوشی کا عادی نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا:"میں چاہتی ہوں کہ میرا شوہر ایسا شخص ہو جو شراب نہ پیتا ہو، کیونکہ میں نے دیکھا ہے کہ بہت سے گھروں میں اس عادت کی وجہ سے مسائل جنم لیتے ہیں۔"انہوں نے کہا کہ ان کے نزدیک ایک اچھے شوہر کی سب سے بڑی خوبیاں یہ ہونی چاہییں کہ وہ اپنے کام سے مخلص ہو، فیملی بنانے والا ہو، اور معاشی طور پر خودمختار ہو۔حفصہ بٹ نے مزید کہا:"میں اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ ایک نارمل، پُرامن اور متوازن زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔ میرے لیے یہ ضروری ہے کہ میرا جیون ساتھی تعلیم یافتہ ہو اور ہماری سوچ اور اقدار ایک جیسی ہوں۔"اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ مستقبل میں فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند ہیں، تاہم ان کا زور اس بات پر ہے کہ وہ معیاری کرداروں کا انتخاب کریں گی۔حفصہ بٹ کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، اور ان کے مداح ان کی صاف گوئی اور اصولوں کی تعریف کر رہے ہیں۔