آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) نے بھارتی فلمی ستاروں اور کھلاڑیوں کے بڑھاپے کی دلچسپ تصاویر تخلیق کی ہیں، جنہیں اے آئی آرٹسٹ جوزف نے سوشل میڈیا پر ’ستارے مرجھا گئے، کہانیاں باقی ہیں‘ کے عنوان سے شیئر کیا ہے۔
یہ تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں بالی ووڈ کے معروف اداکاروں جیسے شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، الو ارجن، فہد فاضل، موہن لال، رام چرن، دیپیکا پڈوکون اور ایشوریا رائے کے بڑھاپے کا تصور پیش کیا گیا ہے۔اے آئی کے ذریعے بنائی گئی انوشکا شیٹی، ترشیا کرشنن، عالیہ بھٹ اور تمنا بھاٹیہ کی تصاویر جھریوں اور سفید بالوں کی عکاسی کرتی ہیں، جبکہ عامر خان اور پربھاس کو گنجا دکھایا گیا ہے۔ دوسری جانب شاہ رخ خان اور سلمان خان ادھیڑ عمری میں بھی اپنی پرکشش شخصیت برقرار رکھتے نظر آتے ہیں۔انٹرنیٹ صارفین نے ان تصاویر پر مزاحیہ اور حیرت بھرے تبصرے کیے، کچھ کا کہنا تھا کہ ’شاہ رخ تو ویسا ہی لگ رہا جیسا ابھی ہے‘ اور ’سلمان خان اب بھی متاثر کن ہیں‘، جبکہ کچھ نے ریتھک روشن اور شاہ رخ خان کو ’کبھی بوڑھا نہ ہونے والا‘ قرار دیا۔