بالی ووڈ فلم حق کے ہدایتکار سُپَرَن ورما نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کی مرکزی اداکارہ یامی گوتم نے اپنے کردار “شازیہ بانو” کو حقیقت کے قریب لانے کے لیے قرآن پاک کا مطالعہ کیا۔
انٹرویو کے مطابق یامی گوتم نے کردار کی گہرائی سمجھنے کے لیے تقریباً چار ماہ تک تحقیق کی اور اس دوران قرآن پاک سے رہنمائی حاصل کرنے کی کوشش کی تاکہ کردار کو زیادہ حقیقت پسندانہ انداز میں پیش کیا جا سکے۔ہدایتکار نے بتایا کہ فلم میں اسلامی موضوعات سے متعلق بعض حوالہ جات بھی شامل کیے گئے ہیں اور فلم کا اختتام لفظ “اقراء” پر کیا گیا ہے۔سپرن ورما کے مطابق فلم کی تیاری میں تقریباً ڈیڑھ سال لگایا گیا، جس دوران اسلامی قوانین اور سماجی پہلوؤں پر بھی تحقیق کی گئی تاکہ کہانی کو زیادہ حقیقت سے قریب رکھا جا سکے۔
فلم کا بنیادی موضوع خواتین کے حقوق، ازدواجی تنازعات اور سماجی دباؤ کے گرد گھومتا ہے، جس میں “تین طلاق” جیسے حساس مسائل کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔یہ کہانی بانو: بھارت کی بیٹی سے متاثر ہے اور اسے حقیقی واقعات سے ماخوذ بتایا جاتا ہے، جبکہ فلم میں عمران ہاشمی بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔