امریکی شہری نے ایک بار پھر منہ سے دیوار پر ٹیبل ٹینس بال مارنے کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا

امریکی شہری نے ایک بار پھر منہ سے دیوار پر ٹیبل ٹینس بال مارنے کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا

سیریل گنیز ورلڈ ریکارڈ بریکر ڈیوڈ رش نے ایک اور حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا ہے۔

 امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے سمندری سفر کے دوران 30 سیکنڈ میں 51 بار ٹیبل ٹینس کی گیند کو منہ سے دیوار پر مار کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ڈیوڈ رش کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز رکھنے والوں میں ہوتا ہے، جنہوں نے اب تک 181 سے زائد ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں۔ انہوں نے یہ منفرد ریکارڈ حال ہی میں ڈزنی ونڈر کروز کے سفر کے دوران شمالی بحر اوقیانوس میں قائم کیا ہے۔

اس سے قبل انہوں نے 30 سیکنڈ میں 43 بار گیند کو دیوار سے مارنے کا ریکارڈ بنایا تھا، جسے بعد میں 2024 میں لندن میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ہیڈ کوارٹر میں 47 بار سے توڑ دیا۔ اب انہوں نے ایک بار پھر یہ کارنامہ انجام دیتے ہوئے 51 بار کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ یہ کارنامہ ان کی مستقل محنت اور مہارت کا مظہر ہے اور انہوں نے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔