اشتہاریوں ، عدالتی مفروروں کی گرفتاریوں میں اضافہ

رواں سال2ہزار723کیٹیگری اے کے اشتہاری گرفتار کئے جا چکے ہیں
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس کے سپیشل ٹاسک کے نتیجے میں اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاریوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہیڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں کیٹیگری اے اشتہاریوں کی گرفتاریوں میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے2024 میں کیٹیگری اے کے 2 ہزار 253 اشتہاری گرفتار کیے گئے تھے، جبکہ رواں سال یہ تعداد بڑھ کر 2 ہزار 723 تک پہنچ گئی مجموعی طور پر پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 21 ہزار 931 اشتہاری اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیاتفصیلات کے مطابق 10 ہزار 355 ایسے ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا جو مقدمات میں نامزد تھے مگر عدالت یا تھانے میں پیش نہیں ہو رہے تھے۔ اس کے علاوہ 5 ہزار 694 عادی مجرمان اور 5 ہزار 882 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔ خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے دیگر اضلاع سے 404 خطرناک اشتہاری بھی پولیس کی گرفت میں آئے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ اشتہاریوں کی گرفتاری کے باعث وارداتوں کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے اور پولیس کی مؤثر حکمتِ عملی سے درجنوں جرائم پیشہ گینگز کا خاتمہ ممکن ہوا ہیاشتہاری مجرم معاشرے میں خوف اور بدامنی کا باعث بنتے ہیں، ان کے خلاف کارروائیاں شہریوں کے تحفظ کی ضامن ہیں۔سیکیورٹی ڈیوٹی کے ساتھ اشتہاریوں کی گرفتاری پولیس کا خصوصی پرفارمنس ٹاسک ہے۔ فیصل کامران نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت پولیس سے تعاون کریں اور اشتہاری یا مفرور افراد کی اطلاع 15 پر دیں