پتنگ بنانے ، فروخت میں ملوث گروہ کے 2ملزم گرفتار

کاظم ، اعجاز گودام میں پتنگیں تیار کرکے فروخت کرتے تھے، مقدمہ درج 
لاہور (کرائم رپورٹر)لوئر مال پولیس نے پتنگ سازی اور فروخت میں ملوث گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت کاظم اور اعجاز کے نام سے ہوئی ہے جو ایک گودام میں پتنگیں تیار کر کے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں فروخت کرتے تھیایس ایچ او لوئر مال عمران آفریدی کے مطابق،خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی، دورانِ گرفتاری ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی جو ناکام بنا دی گئی۔ملزمان گودام کی آڑ میں پتنگیں تیار کرتے اور انہیں بڑے نیلے رنگ کے شاپروں میں پیک کر کے مختلف اضلاع میں پہنچاتے تھیپولیس نے ملزمان کے قبضے سے 520 تیار پتنگیں، بانسی، تیلے، کیمیکل ڈور کی چرخیاں، گڈی پیپر اور دیگر خام مال برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہیایس پی سٹی بلال احمد کی ہدایت پر کارروائی کرنے والی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی ایس پی حافظ عبیداللہ نے ایس ایچ او لوئر مال عمران آفریدی اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ انسدادِ پتنگ سازی و فروشی کے خلاف کڑی نگرانی جاری ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔