حکومت نے 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

حکومت نے 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کر چکی ہے اور پی آئی اے کی نجکاری اس سال سے قبل مکمل ہو جائے گی۔

کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ معیشت میں نجی شعبے کا کردار اہم ہے اور پاکستان کی معیشت درست سمت میں ہے، پیداوار پر مبنی ترقی پائیدار ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی معاشی بہتری کو تسلیم کیا ہے، اور دنیا بھر میں اصلاحات کی جا رہی ہیں۔وزیر خزانہ کے مطابق، پاکستان میں کارپوریٹ منافع میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے اور حکومت عالمی سفارتی کامیابیوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے مضبوط اقتصادی نظام فراہم کرتی رہے گی۔