بانی پی ٹی آئی کے جرائم کو جانچنا چاہیے:سپیکر پنجاب اسمبلی

کسی کو قید میں رکھنے کے حق میں نہیں‘ بلدیاتی حکومت کا وقت برقرار رہنا چاہیے:ملک احمدخان
 لاہور(آئی این پی)اسپیکر پنجاب اسمبلی  ملک  احمد خان نے کہا ہے  جیل میں قید عمران خان کے جرائم کو جانچنا چاہیے مگر کسی کو قید میں رکھنے کے حق میں نہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ملک احمد کا کہنا تھا کہ کسی کو قید میں رکھنے کے حق میں نہیں، لیکن جن جرائم پر بانی ٹی آئی عمران خان جیل میں ہیں، اسے جانچنا چاہیے۔ کسی کی خواہش ہے کہ میرا گھر جلا دے تو کیا اس کو بھی آزادی ملنی چاہیے۔ اگر تاریخ کے ورثے کو جلا کر رکھ دیں تو کیا اس کو آزادی ملنی چاہیے۔اسپیکر نے کہا کہ بلدیاتی حکومت ایسا موضوع ہے جس پر صوبوں نے قانون سازی کرنی ہے۔ بلدیاتی حکومت کا وقت برقرار رہنا چاہیے۔ پنجاب اسمبلی سے بھیجی گئی قرارداد پر تمام جماعتوں نے موقف اختیار کیا کہ بلدیاتی حکومت کو آئینی تحفظ ملنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی نظام ہے اور وہاں ہر جماعت اپنا نظریہ رکھتی ہے۔ وفاق اور صوبائی حکومت کی طرح مقامی حکومتوں کو بھی آئینی تحفظ ملنا چاہیے