مضبوط نظام ریاستی اداروں کے استحکام کیلئے ناگزیر ہے:گیلانی

قائم مقام صدر سے اٹارنی جنرل  کی ملاقات‘انصاف کی فراہمی کے نظام، اور عدالتی اصلاحات  پر گفتگو
اسلام آباد(آن لائن) قائم مقام صدر  سید یوسف رضا گیلانی سے اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران قانونی امور، انصاف کی فراہمی کے نظام، اور عدالتی اصلاحات سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قائم مقام صدرِ مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے اٹارنی جنرل کے دفتر کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل، حکومت کے چیف لیگل ایڈوائزر کی حیثیت سے آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے اور عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور شفاف قانونی نظام جمہوری اقدار کے فروغ اور ریاستی اداروں کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔