لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے درمیان ای فائلنگ اور آفس آٹومیشن سسٹم کے نفاذ کیلئے معاہدہ طے پا گیا جس پر پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر جنرل گورنمنٹ ڈیجیٹل سروسز محمد وسیم بھٹی اور پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈائریکٹر جنرل محمد عاصم جاوید نے دستخط کئے۔