پاکپتن، ساہیوال:دو ٹریفک حادثا ت ، 3 افراد جاں بحق

پاکپتن، غازی آباد(خصوصی رپورٹ )پاکپتن اور ساہیوال میں دو ٹریفک حادثا ت میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ دیپالپور روڈ پر اڈا گرو چک کے قریب بس اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتار بس اور موٹرسائیکل کے آمنے سامنے ٹکرانے کے باعث پیش آیا، جس میں دونوں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت یاسین اور لطیف کے نام سے ہوئی ہے۔ ساہیوال بائی پاس پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،مرنے والے کی شناخت زین کے نام سے ہوئی ہے۔ کار سوار فرار ہو گیا۔