موبائل چوری کا شبہ ،شہری پرتشدد

لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ کے علاقے میں موبائل چوری کے شبہ میں دکاندار کا ساتھیوں سیملکر شہری کو رسیوں سے باندھ کر تشدد،ویڈیو بنانے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامزد ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ناشتے والی دکان کے مالک نے ساتھیوں کے ہمراہ نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا اس دوران ملزم کلہاڑی کے دستوں سے اسے مار کر ویڈیو بھی بناتے رہے۔