پرانی پسندیدہ نمبروں کی بدولت امریکی خاتون لاٹری کی فاتح

پرانی پسندیدہ نمبروں کی بدولت امریکی خاتون لاٹری کی فاتح

امریکہ میں High Point کی رہائشی نورما نائٹ نے برسوں سے استعمال کیے جانے والے اپنے مخصوص نمبروں کے باعث لاٹری میں بڑی جیت حاصل کی ہے۔

نورما نائٹ کے مطابق وہ طویل عرصے سے وہی نمبرز استعمال کر رہی تھیں جو ان کے خاندان کی سالگرہوں اور اہم تقریبات کی تاریخوں پر مبنی ہیں۔ قرعہ اندازی کے دوران ان کے چار وائٹ بالز اور ایک پاور بال درست نکل آئے، جس کے نتیجے میں انہیں 50 ہزار ڈالر کا انعام ملا۔تاہم پاور پلے کی بدولت یہ رقم دگنی ہو کر ایک لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔نورما نائٹ نے کہا کہ وہ جیتی گئی رقم سے اپنے گھر کی مرمت کروائیں گی اور اپنے شوہر کے لیے نیا ٹریکٹر خریدیں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل نارتھ کیرولائنا کے ایک اور کسان پیٹر جوزف بھی پاور بال لاٹری جیتنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ پیٹر جوزف نے اپنی انعامی رقم سے اپنے قرضے اتارے اور نواسے نواسیوں کے لیے نیا گھر خریدا تھا۔