5ترقیاتی سکیموں کیلئے 21ارب 29کروڑ کے فنڈز منظور

سنٹرل پنجاب میں غیر رسمی تعلیم منصوبہ کیلئے 4 ارب 75کروڑ 72لاکھ مختص
لاہور ( کرائم رپورٹر ) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 68 ویں اجلاس میں مختلف ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی 5 ترقیاتی سکیموں کے لئے مجموعی طور پر 21 ارب 29کروڑ 28لاکھ 47ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔ اجلاس میں جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں راولپنڈی میں اربن بس ڈپو اور منسلک انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے 1 ارب 58کروڑ 12لاکھ 22 ہزار ، مینارٹی ڈویلپمنٹ فنڈ کیلئے 2 ارب 10کروڑ روپے، سنٹرل پنجاب میں نارن فارمل ایجوکیشن منصوبہ (ترمیمی )کیلئے 4 ارب 75کروڑ 71لاکھ 98ہزار روپے، جنوبی پنجاب میں نارن فارمل ایجوکیشن منصوبہ(ترمیمی) کیلئے 7ارب 55کروڑ 52لاکھ 87ہزار روپے اور نارتھ پنجاب میں نارن فارمل ایجوکیشن منصوبہ ترمیمی کیلئے 5ارب 29کروڑ 91لاکھ 40ہزار روپے شامل ہیں۔