پہلے سب انسپکٹر رینک کے وارڈن ای چالان کرتے تھے،ریونیو بڑھانے کیلئے اقدام ، تمام سی ٹی اوز کو مراسلہ جاری
لاہور ( کرائم رپورٹر )بڑھتی ہوئی مہنگائی میں عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے ریونیو بڑھانے کے لئے سینئر ٹریفک اسسٹنٹ کو ای چالان کا اختیار دے دیا۔اس سے پہلے سب انسپکٹر رینک کے وارڈن ای چالان کرتے تھے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے تمام سی ٹی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا۔ لاہور سمیت پنجاب کے 5 بڑے اضلاع گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان میں سینئر ٹریفک اسسٹنٹ کو ای چالان کا اختیار دیا گیا۔ مراسلہ کے مطابق نئے ترقی پانے والے سینئر ٹریفک اسسٹنٹ کو بھی ای چالان کا اختیار دیا گیا ہے۔لاہور سمیت تمام 5 اضلاع کے سی ٹی اوز سے سینئر ٹریفک اسسٹنٹس کا ریکارڈ مانگ لیا گیا۔ انہیں لوگ ان آئی ڈی جلد دے دیا جائے گا۔