مشہور ٹیکنالوجی ارب پتی ایلون مسک کی بیٹی ویوین جینا ولیسن نے اپنے والد کے 14ویں بچے کی پیدائش پر ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعے دلچسپ ردعمل دیا، جس نے اپلوڈ ہوتے ہی انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔
ویوین نے لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے واضح طور پر لکھا:"یہ ٹرینڈ بہت پرانا ہو چکا ہے، اسے چھوڑ دو!"اس کے ساتھ ہی، انہوں نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں مزید مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ اس بار انہیں اپنے والد کے نئے بچے کی خبر سوشل میڈیا پلیٹ فارم "تھریڈز" کے ذریعے ملی۔
والد کے بچوں کی خبروں پر مذاق
ویوین نے اپنی ویڈیو میں صارفین کو بتایا کہ انہیں ہمیشہ اپنے والد کے نئے بچوں کے بارے میں سوشل میڈیا سے ہی پتہ چلتا ہے۔ اس بار بھی، انہیں یہ خبر "تھریڈز" ایپ پر دیکھنے کو ملی، جسے وہ پہلے ہی ایک معمول کی بات سمجھ چکی ہیں۔
پہلے بھی کر چکی ہیں مذاق
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ویوین نے ایلون مسک کے بڑھتے ہوئے بچوں پر طنزیہ انداز اپنایا ہو۔ وہ ماضی میں بھی اپنے والد کی فیملی میں اضافے پر مزاحیہ تبصرے کرتی رہی ہیں، جسے ان کے فالوورز بہت انجوائے کرتے ہیں۔
ویوین کی اس ویڈیو نے نہ صرف وائرل ہونے میں دیر نہ لگائی بلکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کیے، اور کئی افراد نے ایلون مسک کے بچوں کی تعداد پر حیرت کا اظہار کیا۔