اسرائیلی پابندیاں مسترد: مسجد اقصیٰ میں 80ہزار فلسطینیوں نے نماز ادا کی

مختلف شہروں سے آنیوالے ہزاروں فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج کی چیک پوسٹس پر ہی روک دیا گیا 
مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی)غاصب اسرائیل کی پابندیاں بھی فلسطینی مسلمانوں کا جذبہ ایمانی کم نہ کر سکیں ،80ہزار فلسطینیوں نے مسجد الاقصیٰ میں نماز تراویح ادا کی۔عرب نیوز کے مطابق محکمہ برائے یروشلم وقف والاقصیٰ مسجد نے کہا ہے کہ 80ہزار نمازیوں میں سے اکثریت یروشلم کے رہائشی اور اسرائیل کے فلسطینی شہریوں کی تھی، جو 1948سے یہاں رہائش پذیر ہیں۔جبکہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں سے آنے والے ہزاروں فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج کی چیک پوسٹس پر ہی روک دیا گیا تھا۔