نادر کریم غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئے، سزا مکمل کرچکے، قونصل رسائی نہیں مل سکی، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد(یواین پی)بھارت میں 4 مہینے پہلے سزا مکمل کرنے والے والے پاکستانی تاجر نادر کریم خان کو تاحال رہائی نہیں مل سکی، ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ نادر کریم خان کے حوالے سے بھارتی حکومت کے ساتھ رابطہ کیا ہے مگر تاحال قونصل رسائی نہیں مل سکی ہے۔ اپریل 2024 میں بھارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے پاکستانی شہری نادر کریم خان کو سزا مکمل کرنے کے باوجود اب تک رہائی نہیں مل سکی، پاکستانی تاجر اکتوبر 2024 میں سزا پوری کرچکے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو نادر کریم خان کی گرفتاری کے حوالے سے اطلاع دی گئی ہے، قونصل رسائی کے لیے ہائی کمیشن نے بھارتی حکومت کے ساتھ رابطہ کیا ہے لیکن اب تک بھارت نے قونصل رسائی نہیں دی ہے، قونصل رسائی ملنے کے بعد ان سے پوچھ گچھ ہوگی۔