لاہور(نیٹ نیوز)غذائی ماہرین کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ ہر کھانے کے بعد مختصر چہل قدمی خون میں شکر کی سطح کم کر کے جسم میں چربی جمع ہونے سے بچا سکتی ہے۔پیٹ کے گرد جمع ہونے والی چربی صحت کے لیے بڑا خطرہ سمجھی جاتی ہے جو موٹاپے، ذیابیطس اور دل کے امراض کا سبب بنتی ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق ہر کھانے کے بعد صرف 10 سے 15 منٹ کی چہل قدمی اس مسئلے پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔پیٹ کی چربی پگھلانے کیلئے زیرہ یا میتھی دانے کا پانی مفید؟ ماہرِ معدہ نے حقیقت بتا دیتحقیقی رپورٹس کے مطابق کھانے کے بعد معمول کی رفتار سے چہل قدمی کرنے سے خون میں شکر کی سطح اچانک نہیں بڑھتی جس کے نتیجے میں جسم میں چربی ذخیرہ ہونے کا عمل سست ہو جاتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق چہل قدمی سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور پیٹ پھولنے کی شکایت کم ہوتی ہے، خون میں شکر کی سطح متوازن رہتی ہے، جسمانی میٹابولزم متحرک رہتا ہے جس سے چربی تیزی سے پگھلانے میں مدد ملتی ہے، گیس اور اپھارے میں کمی آتی ہے، خون کی گردش اور دل کی صحت بہتر ہوتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے کے بعد 10 سے 15 منٹ انتظار کریں، پھر ہلکی یا درمیانی رفتار سے 10 سے 15 منٹ چہل قدمی کریں۔کھانے کے فوراً بعد سخت ورزش یا تیز چہل قدمی سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔