ایک کروڑ 86 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے: این ای او سی
اسلام آباد (آئی این پی) ملک بھر کے 79 اضلاع میں قومی انسدادِ پولیو مہم کامیابی سے مکمل ہو گئی۔نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں1 کروڑ 86 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے۔پنجاب کے 10 اضلاع میں 60 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین دی گئی اور سندھ کے 20 اضلاع میں 57 لاکھ 40 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین دی گئی۔خیبر پختون خوا کے 23 اضلاع میں 43 لاکھ 90 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین دی گئی جبکہ بلوچستان کے 25 اضلاع میں 19 لاکھ 60 ہزار بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے گئے۔اسلام آباد میں تقریبا 4 لاکھ 35 ہزار بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے گئے اور فالو اپ کے دوران 88 فیصد بچوں تک رسائی حاصل کی گئی