فیلڈ مارشل خطے تک محدود نہیں رہے، دنیا کے امن کیلئے خود بطور فرد واحد کردار ادا کر رہے ہیں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نہ صرف پیچیدہ مذاکرات کی راہ ہموار کی بلکہ ممکنہ امن معاہدے کی ڈرافٹنگ خود اپنے ہاتھوں سے کر رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ’الحمداللہ! فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہندوستان کو جنگ میں بد ترین شکست دی۔وہ پاکستان کے بعد صرف خطے تک محدود نہیں رہے بلکہ بین الاقوامی طور پر پوری دنیا کے امن کیلیے خود بطور فرد واحد زبردست کردار ادا کر رہے ہیں۔ دنیا کے تجزیے اور دعوے کچھ بھی ہوں سب غلط ثابت ہوں گے انشااللہ اکیلے فیلڈ مارشل پاکستان کے دارلحکومت میں تاریخ رقم کریں گے۔