کنول شوذب کا عدالت پیشی کے لیے آنے پر بھی ناکوں پر روکنے کا الزام

کنول شوذب کا عدالت پیشی کے لیے آنے پر بھی ناکوں پر روکنے کا الزام

جی ایچ کیو کیس میں کنول شوذب کا عدالت پیشی پر روکنے کا الزام، بشریٰ بی بی کی قید تنہائی اور غیر انسانی صورتحال کا انکشاف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی کنول شوذب نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو کیس میں عدالت پیشی کے لیے آنے پر بھی انہیں ناکوں پر روکا جا رہا ہے۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنول شوذب نے بتایا کہ اوپن کورٹ کے تمام تقاضے ختم کر دیے گئے ہیں اور ان کے سینئر وکلا کو جیل کے باہر دھوپ میں کھڑا رکھا جاتا ہے جبکہ انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا صرف یہ قصور ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ ہیں، اور انہیں 16 دن سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ بشریٰ بی بی کے کمرے میں چوہے اور کیڑے مکوڑے پھر رہے ہیں جس سے ان کی غیر انسانی حالت ظاہر ہوتی ہے۔کنول شوذب نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ظلم اور زیادتی کا سلسلہ جاری ہے اور بشریٰ بی بی کو انصاف اور انسانی حقوق دیے جانے چاہیے۔