کنول شوذب کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست ختم

کنول شوذب کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست ختم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی رہنما کنول شوذب کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی۔

سماعت کے دوران، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کنول شوذب کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے پر درخواست کو نمٹاتے ہوئے حکم دیا کہ رپورٹ جمع کرائی جائے۔کنول شوذب پر اسلام آباد کی حدود میں 5 مقدمات درج ہیں، جس کی تفصیلات عدالت میں پیش کی گئی۔ ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے عدالتی حکم پر مقدمات کی تفصیلات جمع کرائیں۔