| لاہور(نیٹ نیوز)بکرا چھت سے نیچے بیٹھی گائے پر آگرا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔عید قرباں کی آمد آمد ہے ایسے میں شہری سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہونے کے لیے جانوروں کی خریداری میں مصروف ہیں۔ایسے میں اکثر و بیشتر ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں کہیں جانور بھاگ جاتا ہے کہیں جانور تنگ کرنے پر شہری کو ٹکر بھی مار بھی دیتا ہے۔تاہم سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیچے گائے مزے سے بیٹھی ہوئی ایسے میں اچانک سفید رنگ کا بکرا چھت سے نیچے اس پر آگرتا ہے۔بکرا کے گرتے ہی گائے ہڑ بڑا کر اٹھ جاتی ہیں اور بکرا بھی فوری اٹھ کر چلنے لگتا ہے۔خوش قسمتی سے بکرے کو کوئی زخم نہیں ا?یا اور نہ ہی گائے کو کسی قسم کا کوئی نقصان پہنچا ہے۔