لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زار ڈوبن پورہ میں 12 سالہ لڑکے پر تشدد ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق 12 سالہ دانش کو محلے میں لڑائی جھگڑے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔مدعیہ کے مطابق میرے بیٹے کے ساتھ مجھ پر بھی بہیمانہ تشدد کیا گیا۔ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا ہے کہ ملزمان رضا حسن، جعفر اور ضمیر کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے، ملزمان جلد پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔