لاہور(کرائم رپورٹر)مزنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے میانی صاحب قبرستان کے قریب سے گرفتار کیا گیاایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق گرفتار ملزمان قبرستان کے باہر کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کر کے موقع سے فرار ہو جاتے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہوتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہیگرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل، غیر قانونی پستول، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت علی حیدر اور اشمان کے نام سے ہوئی ہیجن کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی سول لائنز نے اے ایس آئی نذیر اور ان کی ٹیم کو متحرک گینگ کی گرفتاری پر شاباش دی۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کریمنلز کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔