اسلام آباد(آ ئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین،سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹوکا98واں یوم پیدائش آج 5جنوری ( پیر) کو منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے سلسلے میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں کیک کاٹے جائیں گے جبکہ کارکن ذوالفقار علی بھٹو کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو 5جنوری 1928ء کو سندھ کے شہر لاڑکانہ میں پیدا ہوئے وہ پاکستان کے وزیر خارجہ،وزیر اعظم اور صدر رہ چکے ہیں انہوں نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی شہید ذوالفقار علی بھٹو وہ واحد سیاسی رہنما تھے۔ذوالفقار علی بھٹو کو 4اپریل 1979ء کو شہید کر دیا گیا تھا وہ گڑھی خدا بخش میں دفن ہیں۔