ایران ، سپریم لیڈر نے عوامی مطالبات جائز قرار دے دیئے، احتجاج میں کمی

 ایران دشمن کے سامنے نہیں جھکے گا، کرنسی میں اتار چڑھاو کے پیچھے دشمن کا ہاتھ ہے
، مہنگائی کے خلاف احتجاج جائز ہے، تشدد کی اجازت نہیں،سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای
تہران(آئی این پی )ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری احتجاج کی شدت میں کمی آنے لگی، احتجاج کا دائرہ کار فارس، ہمدان اور دشت سمیت محض چند شہروں تک محدود ہوکر رہ گیا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے احتجاج کرنے والوں کے مطالبات جائز قرار دے دیا اور کہا کہ ایران دشمن کے سامنے نہیں جھکے گا، کرنسی میں اتار چڑھاو کے پیچھے دشمن کا ہاتھ ہے، مہنگائی کے خلاف احتجاج جائز ہے، تشدد کی اجازت نہیں۔اس قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا اگر ایرانی حکومت نے مظاہرین پر گولی چلائی تو ہم انھیں بچانے آئیں گے۔اس کے علاوہ امریکا کے سابق سیکرٹری آف اسٹیٹ اور سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت مشکل میں ہے اور فوجی مداخلت ان کی آخری امید ہے، اسرائیلی ایجنسی موساد کے ایجنٹ ایرانی مظاہرین کے شانہ بہ شانہ سڑکوں پر ہیں، جنہیں وہ سال نو کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔