لاہور(آئی این پی ) حکومتی رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم حسین دل میں شدید تکلیف کے باعث ہسپتال پہنچ گئیں۔راحیلہ خادم حسین دل کی تکلیف کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں زیر علاج ہیں۔ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی رکن پنجاب اسمبلی کی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹرز نے انجیو گرافی کی ہے۔