اسلام آباد (آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکا یووف سے ملاقات کی، جو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے صدر، وزیراعظم، حکومت اور عوامِ پاکستان کی جانب سے قازق صدر کو خوش آمدید کہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔